ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ محض دعوؤں کے بجائے ٹھوس، قابلِ عمل اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبوں کے تحت کوئٹہ کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج آئندہ چند ماہ میں شہریوں کو واضح طور پر نظر آئیں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں جامع ری ویمپنگ اور تنظیمِ نو (Reorganization) کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر، مؤثر اور جدید میونسپل سروسز فراہم کرنا اور کوئٹہ کے کھوئے ہوئے حسن کو بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ایک طویل عرصے سے صفائی، نکاسیٔ آب، تجاوزات اور شہری سہولیات جیسے مسائل کا شکار رہا ہے، تاہم موجودہ انتظامیہ نے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں چارج سنبھالے تین ماہ ہو چکے ہیں اور اس قلیل مدت میں ادارے کی تنظیمِ نو، نظام کی بہتری اور سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی اور شناخت کی بحالی کے لیے کیو ایم سی میں دو نئے خصوصی شعبے — ہارٹیکلچر ونگ اور فائن آرٹس ونگ — قائم کیے گئے ہیں۔ ہارٹیکلچر ونگ کے تحت شجرکاری، گرین بیلٹس، پارکس اور شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر منظم انداز میں کام کیا جا رہا ہے، جبکہ فائن آرٹس ونگ کے ذریعے شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر ثقافتی، تاریخی اور فنی نوعیت کے آرٹس، دیوار نگاری اور مونومنٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی سب سے بڑا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے کوئٹہ صفا کمپنی کے ذریعے یومیہ بنیاد پر 1300 سے 1400 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ اگرچہ صفائی کا معیار ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچا، تاہم نمایاں بہتری آئی ہے اور نوحصار، کچلاک، سریاب سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا دائرہ جلد مزید وسیع کیا جائے گا۔مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ 10 سے 20 سالوں سے جمع شدہ پرانے کچرے کو ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مارچ 2025 تک شہر کو اس پرانے کچرے سے مکمل طور پر صاف کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کو سرسبز اور خوشگوار بنانے کے لیے ایک بڑی گرین پلانٹیشن مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کے لیے مستقل دیکھ بھال اور نگرانی کا مؤثر نظام ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ مارچ سے قبل پوری قوت کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا کہ کیو ایم سی کے تمام نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت، کارکردگی اور عوامی سہولت میں اضافہ ہو۔ کیفے بلدیہ کو جدید خطوط پر استوار کر کے مارچ میں اس کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ ادارے کے اثاثہ جات کے بہتر اور مؤثر استعمال کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں کے کامیاب ماڈلز پر کام کرنے والے ماہرین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور بہترین پیشہ ور افراد کو کیو ایم سی میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔آخر میں ایڈمنسٹریٹر نے واضح کیا کہ کوئٹہ کی ترقی، خوشحالی، صفائی اور خوبصورتی صرف حکومت یا اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محض دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور ہر تین ماہ بعد عوام کے سامنے آ کر اپنی کارکردگی کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مارچ تک کوئٹہ کے شہری شہر میں واضح اور مثبت تبدیلی محسوس کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام متعلقہ حکام کی اولین ترجیح کوئٹہ کو ایک مثالی شہر بنانا ہے
Read Next
3 ہفتے ago
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کوکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر بریفنگ
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس
دسمبر 27, 2025
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 26, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا
دسمبر 24, 2025
*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت تجارتی علاقوں سے سینیٹیشن فیس وصولی و تجاوزات کے مسائل سے متعلق اجلاس*
Related Articles
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اربن پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،اہم شاہراہوں پر تعمیرات پر پابندی
دسمبر 24, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس
دسمبر 21, 2025
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کا کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ
دسمبر 19, 2025
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل،ممکنہ حل کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس
دسمبر 16, 2025


