ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا

کوئٹہ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کوئٹہ اور آئی ڈی او کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آر ایچ سی سملی جو کہ سال 2012 سے غیر فعال تھا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ڈی ایچ او اور آئی ڈی او کی مشترکہ کاوشوں سے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ سینٹر میں نئے کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بنیادی صحت کی سہولیات کو بھی فعال بنایا گیا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے آر ایچ سی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بحالی اور بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button