چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کوکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر بریفنگ

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے چیف منسٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کےمینٹیننس آفس اور کنٹرول روم انسکمب روڈ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بارشوں کے بعد کی صورتحال میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس جسٹس کامران خان ملاخیل کے دورے کا مقصد چیف منسٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت چلنے والے سڑکوں کی توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور باالخصوص انسکمب روڈ کی توسیع کے بعد ٹریفک کی تقسیم کار کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج رفیق بلوچ نے بریفنگ دی جبکہ ٹریفک انجینئیر ارین خان بڑیچ نے بریفنگ میں ٹیکنیکل معاونت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے توسیعی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پی ڈی نے کہا کہ سائنس کالج چوک تک سڑکیں مکمل ہوگئی ہیں۔ سولر پینل اور ٹریفک لائٹس کے نصب ہونے کے بعد یہ کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ بریفنگ میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور نئی سڑکیں بننے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان سے روزانہ تقریبا 40 سے 42 ہزار گاڑیاں داخل ہوتی ہیں۔ اس وقت سردیوں کی وجہ سے 32 ہزار تک گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کیلیے مزید ٹریفک کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے کی تکمیل پر وہ دوبارہ منصوبے کا دورہ کریں گے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انسکمب روڈ کے توسیع کے بعد روزانہ 20 سے 22 ہزار گاڑیاں ڈائیورٹ ہوکر یہاں سے گزرتی ہیں جس سے زرغون روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباو خاصا کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کی توسیع کے بعد ائیرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی کمک ملی ہے۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد امداد چوک پر نکاسی آب کی صورتحال پر تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ جاری کام کو مزید تیز کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے امداد چوک سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور جلد از جلد انکے تکمیل کی ہدایات دیں۔

جواب دیں

Back to top button