کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم پارکنگ پلازوں میں پارکنگ کے مسائل، مختص کردہ پارکنگ فیس اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے سی ای او ڈاکٹر فیصل،پی ڈی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ رفیق بلوچ اور ڈویژننل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ظہوراحمد نے شرکت کی اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو بریفنگ دی گئی کہ شہر میں قائم پارکنگ پلازے مکمل طور پر فعال ہیں، تاہم عام شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ پلازوں میں بیت الخلاء کی تعمیرات کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح نماز کی ادائیگی کے لیے وضو خانے اور مخصوص جگہ بھی جلد فنکشنل کر دی جائے گی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکلر پارکنگ پلازہ میں ایک وقت میں تقریباً 1000 گاڑیاں اور 400 کے قریب موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکتی ہیں جو پلازہ کی مجموعی گنجائش کے مطابق ہے جبکہ بلدیہ پارکنگ پلازہ میں 400 سے زائد گاڑیاں اور تقریباً 1000 موٹر سائیکلیں پارک ہوتی ہیں اس سے زیادہ پارکنگ کی گنجائش موجود نہیں پارکنگ فیس بھی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب رکھی گئی ہے جس سے شہریوں پر مالی بوجھ نہیں پڑتا جس کا واضح ثبوت پارکنگ پلازوں میں مسلسل فل پارکنگ کا ہونا ہےاس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے مٹن مارکیٹ میں نئے پارکنگ منصوبے کو جلد شروع کروانے کی درخواست کی گئی تاکہ وہاں پارکنگ کی اضافی سہولت فراہم کی جا سکے جس سے نہ صرف شہریوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کرنے کی نئی جگہ میسر آئے گی بلکہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری، ٹریفک جام اور رش میں بھی نمایاں کمی آئے گی اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو طے شدہ مدت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ شہریوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں
Read Next
9 گھنٹے ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
9 گھنٹے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026





