صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا لبِ مہران فیری پوائنٹ کا دورہ

سکھر: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لبِ مہران فیری پوائنٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے نئے سال (نیو ایئر) کے لیے شروع کی گئی نئی فیری بوٹ کا معائنہ کیا اور فیری کے ذریعے دریائے سندھ میں قائم سادھو بیلا مندر کا بھی دورہ کیا۔نئے سال کی آمد کے ساتھ نئی فیری سروس سے شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور دریائے سندھ کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ اس اقدام سے تفریح کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔اس موقع پر ملک کے نامور اینکرپرسن سہیل وڑائچ، سید محمد علی شاہ، کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد، سید اکبر ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button