اس ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، سی ای او واٹر کارپوریشن بھی موجود تھے۔چائنیز کمپنی نے سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

کمپنی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے پلانٹ، زیر زمین پانی کے قابل استعمال بنانے کے پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت آپکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔عوامی بنیادی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔پینے کا صاف پانی ہر شہر ہر گائوں میں پہچانے پر کام ہورہا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایات ہیں کہ عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانی ہیں۔






