*پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز کے مڈ کیریئر سروس کورس کے وفد کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد*

پاکستان ایڈمنسٹریٹر سرورز کے مڈ کیریئر سروس کورس کے وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے محکمانہ امور اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔چیئرمین پی آر نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کے تکنیکی پہلو اور قوانین بارے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا محصولات اکٹھا کرنیوالا سب سے بڑا ادارہ ہے۔رواں مالی سال ڈویژنل سطح سے 26 اضلاع میں دفاتر کا قیام فیلڈ آپریشن میں معاونت فراہم کرے گا۔انفورسمنٹ ٹیموں کی تعداد میں سو فیصد اضافے سے ریونیو اہداف کی تکمیل اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ڈیجیٹل اور انتظامی اصلاحات کے بغیر صوبے میں محصولات کے اہداف کو حاصل کرنا ناممکن تھا۔ وفد ارکان نے رواں مالی میں پی آر اے میں کیے جانیوالی ڈیجیٹل اور انتظامی اصلاحات کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور جعلی بلنگ کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر آگاہی مہم ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button