‏حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

‏حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے 7 سے 9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کی۔اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، رہائش، بجلی، پانی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی دیگر بنیادی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عرس مبارک کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت لال شہباز قلندر کا عرس ایک بین الاقوامی مذہبی اجتماع ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تمام ادارے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ حکومت عرس کے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انڈس ہائی وے کو مسافروں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔ سرد موسم کے باوجود منرل واٹر کی بوتلیں اور پانی کی سبیلیں قائم کی جائیں گی۔ ریسکیو 1122 کو مزید فعال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال تقریباً 30 لاکھ زائرین سیہون آئیں گے۔

جواب دیں

Back to top button