پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 56ارب روپے کے فنڈز منظور،راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے 47 ارب کی منظوری

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 62 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 56 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں چیف منسٹر پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ برائے پنک سالٹ کے لیے 1 ارب 60 کروڑکے فنڈز ، ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاکس کے قیام کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، لاہور کے لیے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی خریداری کے لیے 1 ارب کے فنڈز اور راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر (بانتھ سے تھالیان تک)کے لیے 47 ارب کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں اربن بس ڈیپوز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے پروگرام اور 9 ترقیاتی اسکیموں کی 57 پراجیکٹ پوسٹس کی مدتِ تکمیل میں توسیع کے لیے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button