کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے محفوظ بسنت آگاہی مہم، حفاظتی و عملی اقدامات جائزہ کے حوالے سے ضلع لاہور کی چار تحصیلوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے لبرٹی چوک، چیئرنگ کراس چوک، تاجپورہ، سوزو پارک چوک ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے بسنت سیفٹی کیمپس کا دورہ کیا اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے شہریوں سے بات چیت کی اور بسنت حفاظتی قوانین و تدابیر آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ انہوں نے شہریوں کے موٹراسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے خلافورزی پر انتہائی سخت کاروائی کریں، شہر میں قائم 100 روڈ سیفٹی کیمپس صرف راڈ تنصیب کیلئے نہیں بلکہ ایک ایک شہری کو بسنت کے حوالے سے آگاہی بھی دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بسنت ضابطہ اخلاق و کائٹ فلائنگ قوانین اور شہریوں کی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہی مہم عروج پر ہے، ضلعی انتظامیہ کے تحت تمام محکموں پر مشتمل کوئک ریسپانس ٹیمز پورے شہر میں فعال ہونگی، پورے لاہور میں آگاہی مہم بسنت فیسٹیول میں محکموں و شہریوں کے فرائض کو اجاگر کرنے کیلئے ہے، تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں نے قبل از بسنت اپنے ذمے فرائض پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔کمشنرلاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، شہری انتظامیہ کی مدد کریں، شہری بسنت قوانین اور بسنت ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور بسنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع یا شکایت درج کرائیں یہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے، بسنت قوانین پر عملدرآمد ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






