رمضان نگہبان پیکج کے تحت پنجاب کی 152 تحصیلوں میں 1216 مریم دسترخوان قائم کیے جائیں گے،سلمیٰ بٹ

فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت ہم اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی ملک افضل کھوکھر،چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمدسعید ،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید٫ڈائریکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ, ڈائریکٹر جنرل کموڈٹیز عمران قریشی, ڈائریکٹر جنرل پامرا طارق علی بسرا سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی-اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کی امد سے قبل 15 فروری سےپنجاب کے تمام رمضان،ماڈل اور سہولت بازار مکمل فنکشنل ہو جائیں گےاور رمضان بازاروں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی- انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران پنجاب کے تمام ماڈل ،سہولت اور رمضان بازاروں میں سبسڈائز اٹے کا 10 کلو تھیلا 850 میں جب کہ مارکیٹ میں روٹین کے مطابق 905 روپے میں دستیاب ہوگا-انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران اٹے کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے پنجاب کی تمام فلور ملیں آپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں اٹے کے 3 سیل پوائنٹ قائم کریں گی جہاں سبسڈائز اٹا وافرمیسر ہوگا-سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان نگہبان پیکج میں رمضان، ماڈل اور سہولت بازاروں میں چکن 15 روپے فی کلو اور انڈے 10 روپے فی درجن سستے دستیاب ہوں گے اسی طرح باقی اشیاء ضروری ہے ابھی رمضان ماڈل اور سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی-سلمان بٹ نے مزید بتایا کہ اس مرتبہ پنجاب میں رمضان کے دوران صوبہ کی 152 تحصیلوں میں 1216 مریم کا دسترخوان قائم کیے جائیں گےاورمریم کا دسترخوان میں 250 افراد کو پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائے گا اور مریم کا دسترخوان میں کھانے کے معیار کی چیکنگ فوڈ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر کرے گی اور تمام دسترخانوں پر کھانے کا معیار اور پیکج ایک جیسا ہوگا-انہوں نے بتایا کہ لاہور کے 105 بڑے سٹوروں پر بھی اشیا خورونوش ہول سیل ریٹ پر میسر ہوں گی اور فوڈ اتھارٹی ان سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی معیار کی باقاعدگی سے چیکنگ کرے گی اس کے ساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندے تمام رمضان ،ماڈل اور سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی کوالٹی مانیٹر کرنے کے لیے 3 شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے-سلمی بٹ نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ رمضان سے قبل اپنا ہوم ورک مکمل کر چکی ہیں اورپنجاب کی تمام منڈیوں میں کنسٹرکشن ورک اور مین ہول کی جیو ٹیگنگ کا کام بھی جاری ہے-

جواب دیں

Back to top button