فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر خورشید نے بتایا ہے کہ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا گراں فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے اورپنجاب بھر میں گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 76 ہزار 500سو سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور اوور چارجنگ کرنے والے 2 ہزار835 گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا-انہوں نے بتایا کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف 33 مقدمات درج کیے گئے اور314 ناجائز منافع خوروں کوگرفتار کیا گیا اور انہیں 28 لاکھ 28 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا -ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 1700 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں پیرا فورس اور فوڈسیفٹی کے مجسٹریٹس بھی شامل ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ یکم رمضان سے 15 اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں کے دوران 6 ہزار 771 دکانیں اور گودام سیل کیے گئے ہیں- سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے کہا کہ پنجاب میں ناجائز منافع خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گااورعوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے –
Read Next
6 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026

