پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے اور سستے رمضان نگہبان فیسٹیول میں عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے،ڈاکٹر کرن خورشید

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ کوئی مستحق محروم نہ رہے وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر رمضان فیسٹیول جیلانی پاک میں شروع ہو چکا ہے اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے اور سستے رمضان نگہبان فیسٹیول میں عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس میں خریداری کلچر اور تفریح ایک ساتھ فراہم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کے لیے یادگار فیسٹیول میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بھرپور شرکت کی دعوت ہے ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ فیسٹیول کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد شہریوں نے اشیاء خور و نوش کی ڈسکاؤنٹ ریٹ پر ریکارڈ خریداری کی-انہوں نے کہا کہ

رمضان بجٹ فیسٹیول سے شہری بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سستی خریداری کا لطف اٹھائیں کیونکہ یہ فیسٹیول غریب نادار اور کم امدن والے گھرانوں کے لیے منعقد کیا گیا ہے-ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ مختلف صوبائی وزرا جن میں سینیر منسٹر مریم اورنگزیب. میاں مجتبی شجاع الرحمان. خواجہ سلمان رفیق. بلال یاسین . نے فیسٹیول میں شرکت کی اور رمضان بجٹ فیسٹیول میں مختلف سٹالز کا جائزہ لیا معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید انے والے مہمانوں کو خوش امدید کہا- رمضان بچت فیسٹیول میں 165 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں مختلف اشیاء ضروریہ 20 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں فیسٹیول میں پبلک پرائیویٹ پاٹر شپ کے تحت اشیاء ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں-میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبی الرحمن اور بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں ترقی خوشحالی اور خوشیاں لوٹ آئی ہیں پنجاب کی عوام نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ وزیراعلی پنجاب پر مکمل اعتماد کرتے ہیں

جواب دیں

Back to top button