وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداور راشدنصراللہ نے این اے 130میں3 پارکس اولڈرائفل رینج پارک،اللہ والی پارک اورزبیرروڈ پارک کاافتتاح کردیا

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نے این اے 130میں 3 پارکس اولڈرائفل رینج پارک،اللہ والی پارک اورزبیرروڈ پارک کاافتتاح کردیاہے

۔اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔اب تک این اے 130 میں 11 پارکوں کا افتتاح کیا جاچکاہے۔

میاں مرغوب احمدنے کہاکہ این اے 130 میں مزید پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش کے کام مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حلقے کے تمام پارکس کی تزئین وآرائش کرکے انہیں مثالی بنائیں گے۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ مستقبل میں بھی اسی جوش اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔راشدنصراللہ معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب نے کہاکہ پارکوں کی تعمیرنو،تزئین وآرائش سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔پارکوں کی تعمیرنو وزیراعلی مریم نوازشریف کے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے۔

جواب دیں

Back to top button