پشاور(بلدیات ٹائمز) اختیارات و ترقیاتی فنڈز فراہمی اور گزشتہ چار سالوں سے مقامی حکومتوں کیساتھ جاری بدترین ناروا ظلم کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا صوبہ بھر سے بلدیاتی نمایندے بستروں سمت موجود رہے احتجاجی دھرنا کے دوران بلدیاتی نمائندوں کیساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ارباب طاہر خان،رہنما عوامی نیشنل پارٹی ملک فرحاد خان، سٹی میٹروپولیٹن صدر ارباب راشد ثمین جان سمت عوامی نیشنل پارٹی ضلعی و سٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی دھرنا سے اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی رہنماؤں نے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی نمایندے گزشتہ چار سالوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اج تک بلدیاتی نمائندگان اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام کے روز مرہ کے مسائل میں شدید اضافہ ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مقامی حکومتوں کے نمایندوں کے مسائل فوری حل کرکے انہیں وسائل کیساتھ عوامی خدمت کا مواقع دیا جائے۔احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار،چئیرمین دیر بالا رفیع اللہ خان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار خلیل،ہمایون خان تحصیل چئیرمین ڈیرہ اسماعیل خان، فرحاد محمد خان، سید بادشاہ، زیشان خان غزنی خیل، ارباب وصال، نور غلام، شاہ خالد خان لنڈی کوتل، حاجی عظمت افریدی، افتخار عباسی تحصیل چئیرمین لورا ایبٹ آباد، ضیاء الرحمن، محمد حمزہ، حاجی عظمت آفریدی و دیگر نے بلدیاتی مسائل پر بات کرتے ہوئے گزشتہ چار سالوں سے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں حکومتی عدم دلچسپی کی شدید مذمت کی۔ بلدیاتی نمائندوں نے خیبر روڈ کے دونوں اطراف کو مکمل بند رکھا ۔

احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار، انتظار خلیل و دیگر کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو گزشتہ چار سال سے اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھکر درحقیقت خیبرپختونخوا کے عوامی ووٹ کی توہین کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو خیبرپختونخوا کے عوام نے ہی ووٹ دیا ہے ناکہ کسی دوسرے ملک کے عوام نے تو اس لیے مقامی حکومتوں کے نمائندوں سے زیادتی درحقیقت خیبرپختونخوا کے عوام سے زیادتی کے مترادف ہے۔صدر ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار نے آیندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنا بدستور جاری رہیگا صوبائی حکومت کیطرف سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کو مذاکرات و وزیر اعلیٰ سے اگلے ہفتے ملاقات کی پشکش ہوئی ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہے مگر مذاکرات تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا مذاکرات کے نتائج کے بعد آیندہ لائحمہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔






