چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کراچی میں منعقدہ اپنا کراچی ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
تقریب میں پارلیمنٹرینز، بزنس مین، صحافی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ کو یوتھ آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔






