ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے لیگل ونگ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف عدالتوں میں زیرالتوا کیسز اور لیگل ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے کے لا افسران اپنے اپنے کیسز کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیں۔عدالت میں کمینٹس جمع کرانے سے پہلے متعلقہ ڈائریکٹر لا کیس کو خود دیکھنے کا پابند ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز باقاعدگی سے لیگل کیسز کا جائزہ لیں۔ لا افسران اور ایل ڈی اے کونسلز عدلیہ سے اپنا لائزان بہتر بنائیں، مختلف عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جائے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز کا قانونی تحفظ یقینی بنانا لا افسران کی اولین زمہ داری ہے۔ڈی جی ایل ڈی نے لیگل کیسز سے متعلقہ اجلاس باقاعدگی سے بلانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور سینیر لیگل ایڈوائزر، ڈائریکٹر لا ہائی کورٹ، ڈائریکٹر لا سول کورٹ اور ڈائریکٹر لا ایپلنٹ کورٹ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






