تیمرگرہ دیر پایان (لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر مقامی حکومتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے آئندہ پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا میں تحصیل تیمرگرہ دیر پایان سے بھرپور شرکت ہوگی اس سلسلے میں تحصیل لوکل گورنمنٹ تیمرگرہ کا اجلاس جلد طلب کرکے مشاورت بھی کرینگے ان خیالات کا اظہار مولانا عرفان الدین چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ تیمرگرہ دیر پایان نے اپنے دفتر میں ممبران ایسوسی ایشن میاں محفوظ الرحمن، فرحاد خان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا اس موقع پر چئیرمین کلیم اللہ و دیگر بھی شامل تھے۔ مولانا عرفان الدین کا مزید کہنا تھا کہ تیمرگرہ کی ترقی خوشحالی، نوجوانوں کو باعزت روزگار، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی، تحصیل تیمرگرہ کے عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات فراہمی ترجیحات میں شامل ہے مگر بدقسمتی سے گزشتہ چار سالوں سے پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیطرف سے عوامی خدمت کے لیے ایک روپیہ ترقیاتی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے اور ناہی اختیار فراہم کیے گیے ہیں مگر باوجود اس کے بھی اج بھی تحصیل تیمرگرہ دیر پایان کے بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے بلند ہے۔ عوامی روزمرہ مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نمائندے ہر ممکن کوشیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فعال بلدیاتی نظام کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندے سراپا احتجاج ہے پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے مختلف ادوار میں وعدے کرکے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا۔صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مقامی حکومتوں کے مسائل حل کیا جائے۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا پر اعتماد اور ائندہ احتجاجی دھرنا میں تحصیل تیمرگرہ کیطرف سے شرکت کی یقین دہانی پر چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ تیمرگرہ و معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اپکی نمائندہ تنظیم ہے جو اس وقت ہر میدان میں عدالتی محاز پر بھی نا صرف خیبرپختونخوا کے 29 ہزار بلدیاتی نمائندوں بلکہ خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔






