تحصیل منڈا دیر پایان( خیبرپختونخوا میں مفلوج بلدیاتی نظام کی فعالیت، ترقیاتی فنڈز عدم فراہمی، مقامی حکومتوں کیساتھ غیر مناسب برتاؤ و دیگر امور پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تحصیل منڈا دیر پایان سے بھرپور شرکت ہوگی۔اس سلسلے میں تحصیل منڈا میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کنونیر حیدر علی خان، چئیرمین عبداللہ، چئیرمین شاکر اللہ سمت متعدد چئیرمینوں نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں مقامی حکومتوں کے مسائل، مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کردار اور تحصیل منڈا کے ویلج کونسلز مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کارنر میٹنگ میں ایل سی اے ایگزیکٹو ممبران میاں محفوظ الرحمن، فرحاد مروت، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل نے ایسوسی ایشن صدر مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی ہدایت پر خصوصی شرکت کرتے ہوئے ایندہ احتجاجی دھرنا بمقام خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میں تحصیل منڈا کے ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دی جس میں تحصیل منڈا کے اراکین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔

تحصیل منڈا اراکین نے تحصیل کونسل و تحصیل منڈا ویلج کونسلز مسائل کی نشاندہی کراتے ہوئے ایسوسی ایشن سے درخواست کی کہ مذکورہ مسائل کا عوامی مفاد میں فوری حل ضروری ہے جس پر کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے دیر پایان اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر سے فوری رابطہ کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر سے فوری یقین دہانی کراتے ہوئے بروز منگل تحصیل منڈا کے اراکین کو دعوت دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ایسوسی ایشن کیطرف سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر کا شکریہ ادا کیا گیا۔کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے مقامی حکومتوں کے نمایندوں کو اختیارات کیساتھ ایک روپیہ کا ترقیاتی فنڈ بھی نہیں ملا مگر بلدیاتی نمائندے اج بھی بلند حوصلوں کیساتھ عوامی خدمت بہترین طریقے سے کررہے ہیں۔ تحصیل منڈا اراکین نے دیر پایان تشریف آوری پر ایسوسی ایشن ممبران کا شکریہ ادا کیا۔






