خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا میئر پشاورحاجی زبیر علی اور میئر مردان حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا ‘ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا’ اس دوران اے این پی کے رہنما میاں ا فتخاربھی انکے ہمراہ تھے۔اس سلسلے میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی، حمایت اللہ مایار صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے میئرز ‘ تحصیل چیئرمینز اور تمام صوبے کے بلدیاتی نمائندے جناح پارک میں اکھٹے ہوئے اس دوران جمعة المبارک کی نماز کے بعد تمام بلدیاتی نمائندے اکھٹے ہوئے اس دوران ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، سربراہ انتظامی کمیٹی ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، غلام حقانی تحصیل چئیرمین رزڑ صوابی، عادل خان تحصیل چیئرمین لاہور صوابی، انتظار خلیل کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، سید بادشاہ تحصیل چئیرمین خار باجوڑ، رفیع اللہ تحصیل چئیرمین دیر بالا، رحیم جدون تحصیل چئیرمین ٹوپی صوابی بلدیاتی نمائندوں ارباب وصال، ضیا الرحمن، نور غلام، میاں محفوظ الرحمن، طارق باچا، فرہاد مروت، نیک محمد، زیشان غزنی خیل سمت صوبہ بھر سے ممبران ایسوسی ایشن نے شرکت کرتے ہوئے

مقامی حکومتوں کے مسائل پر بات چیت کی اس موقع پر جناح پارک میں میئر پشاور حاجی زبیر علی ‘ میئر مردان حمایت اللہ مایار نے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مفلوج کیا گیا۔ انہوں نے کہ گذشتہ چار سالوں سے بلدیاتی نمائندوں کے ظلم کیاجارہا ہے اور انکو انکے حقوق نہیں دئیے جارہے جو نہ صرف بلدیاتی نمائندوں بلکہ عوام کے ساتھ بھی ظلم ہے انہوں نے کہاکہ متعدد بار سابق وزیر اعلی محمود خان، سردار علی آمین گنڈاپور کیساتھ متعدد بار مذاکرات بھی کیے گئے ہر بار مذاکرات میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی جس کے منٹس بھی جاری ہوئے، عدالت عالیہ نے بھی بلدیاتی نمائندوں کے حق میں اختیارات، ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے فیصلے دئے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیطرف سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں کیے گئے ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے حق میں فیصلے صادر کیے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے آئین قانون عدالتی فیصلوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اب تک نا اپنے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد کیا اور ہی عدالتی فیصلوں پر صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار وعدوں کی خلاف ورزی، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نا کرنے کے بعد خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندے احتجاج پر مجبور ہیں بعدازاں بلدیاتی نمائندوں نے جناح پارک سے جلوس کی شکل میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حقوق کیلئے شدید نعرے بازی کیں اس دوران بلدیاتی نمائندوں نے اسمبلی چوک میں بیٹھ کر دھرنا دیا ۔ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے ڈاکٹر عباد بھی بلدیاتی نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوئے






