وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی محنت رنگ لے آئی-کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک،راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئرکردئیے گئے-راجن پور کے علاقوں سے 342اوررحیم یار خان کے علاقے سے 200ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کردیا-کچہ کے علاقے میں سکول، کالج، ہسپتال اورٹیوٹا کے ادارے قائم کیے جائیں گے-کچہ میں بہتر ٹرانسپورٹ کیلئے گرین بس سروس اوردیگر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا-کچے کے لوگوں کیلئے اپنا کھیت اپنا روز گار کے تحت زرعی اراضی اور کسان کارڈ دینے کا فیصلہ کیاگیا-کچے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیاگیا-چیف منسٹر پروگرام آف کچہ ایریا ڈویلپمنٹ کیلئے 3رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی گئی-سینئر منسٹرمریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ہوم سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ شامل ہیں -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاک فوج،رینجرز،پنجاب و سندھ پولیس،سی سی ڈی،سپیشل برانچ سمیت تمام اداروں کو مبارکباداورشاباش دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ 6ہفتے کے کچہ آپریشن میں کہیں دہائیوں کے بعد رحیم یار خان اورراجن پور کے علاقے مکمل طورپر کلیئر ہوچکے ہیں۔45 دن سے کچے کے علاقے میں اغواء برائے تاوان اورہنی ٹریپ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔سرنڈر کرنے والے 500سے زائد ڈاکوؤں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے،متعدد پر انعام بھی مقرر تھا۔چاروں طرف سے دریاء کی وجہ سے رسائی آسان نہیں تھی،ڈاکو پولیس والوں کو شہید کرتے تھے،بہت جنازے اٹھائے۔ڈاکوؤں سے راکٹ لانچر،مشین گنیں،پسٹل،امونیشن،ہینڈ گرنیڈ اوردیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ڈاکوؤں نے خوف کی سلطنت بنائی،ریاست کے اندر ریاست قائم کرلی،کسی قانون اورآئین کو نہیں مانتے تھے۔مجھے بتایاگیا کہ ڈاکو ہنی ٹریپ اوردیگر حربوں سے لوگوں کو سہ طرفی بارڈر ایریا میں لے جاتے ہیں۔گینگ کچے کے علاقے سے آپریٹ کیے جارہے تھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ریاست کیلئے اورریاستی اداروں کے لئے کچے کو نوگو ایریا بنا دیاتھا۔اللہ کا شکر ہے کہ سٹیٹ کی رٹ بحال ہوئی اورکچہ کا علاقہ ریاست کے پاس آگیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چند ہفتوں کے آپریشن کے دوران ہمارے جوان محفوظ رہے، کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور،آئی جی راؤ عبدالکریم،آئی جی ساؤتھ کامران خان نے کمال کام کیا۔سی ٹی ڈی کے سربراہ اورپوری ٹیم کو شاباش دی،سی ٹی ڈی نے بھرپورلیڈ کیا۔ وزیراعلی مر یم نوازشریف نے کہاکہ جدیدترین آلات، ایڈوانس ٹیکنالوجی اورملٹی ایجنسی کو آرڈینیشن سے کچہ آپریشن کامیاب ہوا۔پہلی مرتبہ پانچ سو سے زائد کریمنلز نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اورخون بہائے بغیر آپریشن مکمل ہوگیا۔انٹیلی جنس کے اشتراک کار کی وجہ سے کچہ آپریشن میں کامیابی ممکن ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 30سال کے بعد بی ایم پی میں باقاعدہ بھرتیاں کی گئی اورپہلی مرتبہ53خواتین بھی شامل ہوئیں۔ڈرؤن ٹیکنالوجی اورنائٹ ویژن کیمروں سے آسمانی انٹیلی جنس کا جال بچھایا گیا،ٹریک کو ٹریس کر کے پکڑا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سندھ پولیس کا خاص طورپر شکریہ ادا کرتی ہوں، سندھ کے تعاون کے بغیر کچہ آپریشن کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔پنجاب میں کچہ کے آپریشن کے لئے 1700سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔پولیس اہلکاروں کو اے پی سی،بلٹ پروف جیکٹیں،گاڑیاں دی گئیں۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت کچہ کے ڈاکوؤں کو ٹارگٹ کیاگیا،انہیں چھپنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔وزیراعلی مر یم نوازشریف نے کہا کہ ڈاکوؤں گنے کی فصل میں چھپ جاتے تھے اورفصل بھی کاٹنے نہیں دیتے تھے۔سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے تمام اداروں نے ون یونٹ بن کر مشترکہ کاوش کی۔ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں پر نفسیاتی دباؤ بڑھایا گیا۔سرنڈر میں مجرمانہ کارروائی نہ کرنے، نوفائرنگ اورپولیس پر حملہ نہ کرنے کاعہد لیا گیا۔ڈاکوؤں اورسہولت کاروں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔سرنڈر کرنیوالے ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق فیئر ٹرائل ہوگا۔ کچے کے علاقے میں تعینات پولیس کے جوانوں کو بلٹ پروف گاڑیاں،جیکٹ،تھرمل اورنائٹ ویژن،کیمرے مہیا کیے گئے تھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کچہ ایریا میں تعینات ملازمین کو ہارٹ ایریا الاؤنس دیا جاتا ہے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کچہ کا علاقہ کلیئر ہوا اب ریاست کی رٹ کوبحال رکھنا ہے۔کچے کے علاقے کو وہ پیکیج دینا ہے جو پنجاب کے دوسرے علاقوں کوملتاہے۔کچہ کے علاقوں میں خوبصورت سڑکیں اورگرین بسیں چلائیں گئے۔کچہ کے لوگوں کو اپنا کھیت،اپنا روزگار کے تحت کھیتی باڑی کیلئے سرکاری اراضی اورکسان کارڈ دیں گے۔ کچہ میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔ کچہ کے علاقے میں ٹیوٹا ادارے قائم کریں گے۔کشتیوں میں سکول اورہسپتال کون جاسکتا تھا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کچے کے علاقے میں نئے سکول،کالج اورہسپتال بنائیں گے۔کچے میں اضافی مراعات اوربہت بڑا پیکیج اورجاب دیں گے۔کچے کے لوگوں کی زندگیوں کو ترقی اوروسائل فراہم کرکے بہتر بنائیں گے۔ کچہ کے لوگ اپنے صوبے پر فخر کریں گے۔کچہ کے علاقے میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز،ٹیچرز کو سپیشل الاؤنس اورمراعات دی جائیں گی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافہ کیلئےمریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس سے خطاب
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں 1000بیڈ کا نیا چلڈرن ہسپتال بنانے کا اعلان
2 دن ago
حکومت پنجاب نے43 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،لاہور کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل
2 دن ago
آٹسٹک بچوں کے علاج کی ایکٹیویٹی کو ہرضلع کی سطح تک لے کر جائیں گے،وزیر اعلٰی مریم نواز
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا میانوالی کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹس،میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
2 دن ago
CM Punjab Announces Construction of Punjab’s First Sports City, Launch of Pink Games at Tehsil Level
3 دن ago
پنجاب کے طرف سے د ہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو 10 ارب روپے کے47 اقسام کے جدید ترین سیفٹی اور سیکیورٹی آلات فراہم
3 دن ago



