وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹس کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میانوالی کے لئے میڈیکل کالج بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میانوالی میں نرسنگ اور دیگر ہیلتھ پروفیشنل کے لئے الائیڈ کالج اور میانوالی میں زرعی کالج قائم کرنے اور میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے اورمیانوالی میں لا ء کالج قائم کرنے اورپنجاب میں اپنا کھیت اپنی زمین پراجیکٹ اوربے زمین کاشتکاروں کو 3لاکھ ایکڑزرعی اراضی دینے کے اعلانات بھی کیے۔بے زمین کاشتکاروں کو 5ایکڑ اراضی25سال کی لیزپر کاشتکاری کیلئے دی جائے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا میانوالی پہنچنے پرپرتپاک استقبال،جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آمد کا سن کر راستے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز میانوالی کی مقامی زبان سے کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”میانوالی والے بھائیو،ترکڑے او،میڈیوں دھیوں تے بہنو، اج ہاں بہوں خوش تھیا”۔میانوالی والوں نے اپنی بہن پر پھول نچھاور کیے۔میانوالی والوں کو محمد نوازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں۔میانوالی کی بہنوں،ماؤں اوربیٹیوں کوبہت بہت سلام۔علی نور نیازی کو الیکشن جیتنے پر آج عوام کے سامنے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔میانوالی کے غیرت مند بھائیوں اوربزرگوں نے جس محبت سے نوازا،میں سو گنا بڑھ کر انکی خدمت سے جواب دوں گی۔میرے گمان میں نہیں تھاکہ میانوالی کے لوگوں میں دوپہر دو بجے اتنا جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی پنجاب کے نقشے سے دور ہوسکتا ہے،مریم نوازشریف کے دل سے نہیں۔دو سال میں تیسری،چوتھی مرتبہ میانوالی آچکی ہوں۔جب پہلی مرتبہ آئی تو میانوالی میں ترقی کے آثار ڈھونڈتی رہی۔میانوالی کا ایک بندہ اعلی ترین منصب پر بھی فائز رہا۔انہوں نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ میری پیدائش میانوالی کی نہیں لیکن میرا دل میانوالی کا ہے۔عوام جانتے ہیں کہ مریم نواز،نوازشریف کی بیٹی ہے،دعوے نہیں کام کرکے دکھاتی ہے۔میانوالی میں گرین بس،ستھرا پنجاب سڑکیں اورکیتھ لیب لائے۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ میانوالی میں فری دل کے امراض کا علاج ہوسکتا ہے۔دل کے امراض بڑھ گئے ہیں،میانوالی میں جو بیمار ہوتا تھا اس کو کہتے تھے اسے پنڈی یا لاہورگھن ونجوں،اب دہلیز پر علاج ہوگا۔میانوالی میں جس معیار کی کیتھ لیب بنائی گئی کسی بڑے ملک میں بھی ایسا ہسپتال نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کیتھ لیب کے دورے کے دوران ایک مزدور نے بتایا کہ دل کی تکلیف ہوئی فیصل آباد والوں نے چھ ماہ کا ٹائم دیا،یہاں 24گھنٹے میں علاج ہوگیا۔میانوالی والوں کو کیتھ لیب،گرین بس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔گرین بس بزرگوں،طلبہ اوربچوں کیلئے بالکل فری ہے۔خواتین گرین بس پر علیحدہ اپارٹمنٹ میں مفت سفر کرسکتی ہیں۔لوگ الزام لگاتے تھے کہ (ن) لیگ صرف لاہور میں ترقیاتی کام کرتی ہے،اب ہر شہر میں کام ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میانوالی والوں کو علاج کی ضرورت کے لئے کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا۔میانوالی والوں کیلئے میڈیکل کالج کا تحفہ لائی ہوں،بچے ڈاکٹر بنیں گے اورخدمت کریں گے۔میانوالی میں لاء کالج کھل جائے گا،وکالت پڑھنے کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ میانوالی میں محنتی کسان پنجاب کیلئے اناج اگاتے ہیں۔میانوالی میں زرعی کالج بھی بنائیں گے۔ مریم نواز کے دل میں پنجاب کے شہریوں کیلئے کوئی تفریق نہیں۔میں نے میانوالی میں لوگوں کو انتہائی خوبصورت اورجدید بس سٹینڈ میں انتظارکرتے دیکھا۔خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب ووٹ میانوالی سے لیا جاتا تھا اورعوام کو رلنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا تھا۔اب میانوالی والوں کو اپنے حق اورضرورت کیلئے کہیں اور نہیں جانا پڑے گا۔مریم نوازمیانوانی والوں کو حق دلائے گی۔آپ جانتے ہیں کہ مریم نوازجب وعدہ کرتی ہے تو پورا کرتی ہے۔دوسال میں عوام کیلئے اتنا کام کیا جتنا 20سال میں نہیں ہوا۔لاہور میں پنجاب بھر کے لوگوں نے آکر بسنت کی خوشیاں منائیں۔میانوالی کی مائیں،بہنیں اوربیٹیاں جانتی ہیں کہ پنجاب محفوظ صوبہ ہے۔کسی کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو مریم نواز معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے مائیں،بہنیں،بیٹیاں اوران کے گھر بھی محفوظ ہیں۔دوسال میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو اپنی چھت دی۔8لاکھ کسانوں کو ڈھائی سو ارب روپے زرعی مداخل کیلئے دئیے گئے۔پورے پنجاب میں ستھرا پنجاب کے ورکریکساں طورپرکام کررہے ہیں۔میں نے پولیس کو ڈانٹا ہے کہ کسی کو اوئے کہہ کر نہیں پکارنا،سر کہہ کربلایا جائے۔کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔جن کے پاس روزگار نہیں انہیں پانچ،پانچ ایکڑ زرعی اراضی دیں گے۔جو دوسروں کی زمین پر کھیتی باڑی کرتے ہیں،اب اپنے لئے فصل اگائیں گے۔زرعی اراضی25سال کی لیز پر اورساتھ کسان کارڈ بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کے پاس اپنا روزگار ہو۔15لاکھ ورکروں اورکارکنوں کو راشن کارڈ دئیے تاکہ کسی کے بچے بھوکے نہ سوئیں۔میانوالی سمیت پورے پنجاب میں 30ہزار کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھایا۔جہاں پینے کا پانی نہیں وہاں صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں ایک روپیہ نہیں لیتے دوائیاں اورآپریشن مفت ہورہے ہیں۔مریضوں کے گھر جا کر دو،دو ماہ کی مفت دوائی دی جاتی ہے۔اگر کسی کو فالج کا اٹیک ہوگا تو سرکاری ہسپتالوں میں مفت علا ج ہوگا۔ 40لاکھ لوگوں کے دروازے کھٹکھٹاکر رمضان کریم میں 10،10ہزار پہنچایا جائے گا۔ 25سال میں کاشتکاروں میں 20ہزارٹریکٹر ملے،ہم نے دو سال میں 21ہزار ٹریکٹر دیئے،مزید 10ہزار دے رہے ہیں۔ماضی میں تین ارب روپے کی زرعی مشینری دی گئی،ہم نے دو سال میں 60ارب روپے کی زرعی مشینری دی۔سپیشل افراد کو بھی مالی معاونت فراہم کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے تین سال اوردیئے،تو پنجاب کی قسمت اورنصیب بدل جائے گا۔میانوالی کے عوام اب روزاچھی خبر سنیں گے،اب کسی فراڈ کو ووٹ نہ دینا۔اب پنجاب کی سڑکیں،شہر،گاؤں،گھر گھر اوردل بھی چمکیں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
آٹسٹک بچوں کے علاج کی ایکٹیویٹی کو ہرضلع کی سطح تک لے کر جائیں گے،وزیر اعلٰی مریم نواز
23 گھنٹے ago
CM Punjab Announces Construction of Punjab’s First Sports City, Launch of Pink Games at Tehsil Level
1 دن ago
Punjab has enacted Punjab Child Marriages Restraint Ordinance 2026
1 دن ago
پنجاب کے طرف سے د ہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو 10 ارب روپے کے47 اقسام کے جدید ترین سیفٹی اور سیکیورٹی آلات فراہم
2 دن ago
اہل لاہور نے بسنت کے دوران قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثال قائم کی،سیکرٹری داخلہ پنجاب
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئیں،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفد کا خیرمقد م کیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کامیاب بسنت فیسٹیول پر اظہار تشکر،انتظامیہ،پولیس سمیت 15ڈیپارٹمنٹ کو شاباش
3 دن ago




