حکومت پنجاب نے 6ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے 6ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعام الرحمٰن ملک جو تقرری کے منتظر تھے کوریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کر دیا گیا ہے۔

سہیل اختر ریجنل پولیس آفیسر، فیصل آباد کوریجنل پولیس آفیسر، سرگودھا تعینات کیا گیا ہے محمد شہزاد آصف خان ریجنل پولیس آفیسر، سرگودھا کو ڈی آئی جی (DIG) انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی پی او (CPO) پنجاب، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ منصور الحق رانا ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی پی او پنجاب، لاہور کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس، پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذیشان اصغر کمانڈنٹ، پولیس اسکول آف انٹیلی جنس، پنجاب لاہور کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمانڈنٹ، پولیس ٹریننگ کالج، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ صادق علی سٹی پولیس آفیسر ملتان کوکمانڈنٹ، پولیس اسکول آف انٹیلی جنس، پنجاب، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اختر فاروق ( اے آئی جی لاجسٹکس، سی پی او پنجاب، لاہور کو سٹی پولیس آفیسر، ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button