*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈویژنل اجلاس*

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یکم جنوری تا 30ستمبر انسداد ڈینگی سرگرمیوں و آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے لاہور میں یکم جنوری سے ابتک 36مثبت ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، مثبت لاروا ملنے پر آس پاس کے 5گھروں کی بجائے اب 10گھروں میں سپرے کیا جارہا ہے، لاہور میں 144ٹیمز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ 2لاکھ 44ہزار لاروا کو تلف کیا گیا، انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر 2لاکھ 4ہزار وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے، لاہور میں انسداد ڈینگی لاروا اقدامات نہ کرنے پر 670مقدمات کا اندراج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا ملنے والے گھروں و دکانوں پر سٹکرز بھی چسپاں کررہی ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ ٹیمیں انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر و ہدایات پمفلٹس گھروں پر ضرور دیں، پوٹینشل، لاروا نشوونما اور ہسٹری کے مطابق تمام ہاٹ سپاٹس کو سوفیصد چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن پلاٹس، جھاڑیوں اور قبرستانوں کو سوفیصد کلیر کروائیں، محکمہ ریلویز افرادی وسائل میں اضافہ کرکے اپنے یارڈز کی ڈینگی سرویلنس/کلیرنس کرائے۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے اکتوبر اہم ترین ہیں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی مثبت مریض روبصحت ہیں اب تک کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کو مسلسل فیلڈ میں متحرک رکھیں۔کوئی کمپرومائز نہیں۔ ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر فزیکلی چیک کیا جائے، ڈینگی لاروا گھروں کے اندر زیادہ مل رہا ہے مکین انسداد ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی قصور آصف رضا، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، سی او ایم سی ایل کلیم یوسف، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور سمیت ریلویز، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے زراعت ماحولیات سیف سٹی، پی آئی ٹی بی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button