حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والےدو افسران کی خدمات ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم گوپانگ جو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کی زیرِ نگرانی تعینات ہیں کی مزید خدمات تعیناتی کے لئے ڈائریکٹر جنرل، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ملتان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
ندیم احمد جو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کی زیرِ نگرانی کام کر رہے ہیں کی خدمات بھی ڈائریکٹر جنرل، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ملتان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔دونوں افسران کو ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔





