وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا(Carlos Aragon Gil Delaserna)نے ملاقات کی- سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی-سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا اورسپین سے تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا- ملاقات میں فاریسٹ میں آتشزدگی،فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوز کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی پیش کی گئی-اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین اور پنجاب کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا-"لا لیگا "سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا-
1 دن ago
ستھرا پنجاب اتھارٹی تقرروتبادلے،فیصل آباد اور قصور کے ایم ڈیز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ڈپٹی کمشنرز ڈی جی خان،کوٹ ادو،حافظ آباد تبدیل
2 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈویژنل اجلاس*
2 دن ago






