وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز آصف اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو صفائی ستھرائی کے انتظامات، جاری اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے تسلسل کو یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے، معیار کو یقینی بنانے اور مقررہ اہداف کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں اور منصوبوں کی نگرانی، معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر نے افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر منصوبوں اور صفائی کے انتظامات کی مؤثر نگرانی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button