حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عابد حسین منیجنگ ڈائریکٹر، سُتھرا پنجاب اتھارٹی، فیصل آباد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ان سےچیف ایگزیکٹو آفیسر، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، فیصل آباد کے عہدے کے اضافی چارج سے بھی واپس لے لیا گیا ہے۔عمران شمس ڈپٹی سیکرٹری (موٹر ٹرانسپورٹ)، S&GAD، حکومت پنجاب کومنیجنگ ڈائریکٹر، فیصل آبادڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پر تعینات کیا گیا ہے۔وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے عہدے کا اضافی چارج بھی اپنے پاس رکھیں گے۔رضوان اشرف منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب اتھارٹی قصور کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ علی عاطف ایڈیشنل کمشنر، پنجاب ریونیو اتھارٹی کومنیجنگ ڈائریکٹر، سُتھرا پنجاب اتھارٹی قصور تعینات کردیا گیا ہے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، ڈپٹی کمشنرز ڈی جی خان،کوٹ ادو،حافظ آباد تبدیل
20 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈویژنل اجلاس*
21 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے 6ڈی آئی جیز اور ایک اے آئی جی کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
21 گھنٹے ago
*Murree water projects reviewed, 700,000 gallons added to supply*
21 گھنٹے ago






