وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ عمانی وزیر ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان الشویلی کا پنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے لینڈ مارک ہاؤسنگ پراجیکٹ”اپنی چھت،اپنا گھر“کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا۔ملاقات میں اربن پلاننگ وڈیلپمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عمانی وفد کو پنجاب کے”اپنی چھت،اپنا گھر“ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سوالات کے جواب دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”اپنا کھیت،اپنا روزگار“،”اپنی زمین، اپنا گھر“اور”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صرف 18ماہ میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ کے لئے گھر بنانے کے لئے 2لاکھ سے زائدافراد کو لون کا اجراء غیرمعمولی امر ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے260ارب روپے کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنےگھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ میرٹ اور شفافیت اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ہے،بلاسود لون کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت 10لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں مگر معاشی رکاوٹیں حا ئل ہیں۔5سال میں کم آمدن والے لوگوں کے لئے 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف ہی پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں صرف14ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ99فیصد سے زیادہ ہے۔ پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا گیا،ڈیٹا کی مدد سے گھر وں کی ضرورت کا تعین کیا جاتا ہے۔اپنی چھت،اپنا گھرکے ہر مکان میں دل کو چھو لینے والی کہانی پانی جاتی ہے۔عمانی وزیر ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی کمیونٹی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ عمان ہر پاکستانی کی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دوسرے گھر کی طرح مانند ہے۔عمان میں ہاؤسنگ لون کے دو ماڈل ہیں،ہزار ڈالر سے کم آمدن پر ہاؤسنگ گرانٹ دی جاتی ہے۔عمان ہاؤسنگ بنک کے ذریعے لون دئیے جاتے ہیں لیکن ”اپنی چھت،اپنا گھر“بلا سود ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر پراجیکٹ ہے۔عمانی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ عمان میں ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کے دو مختلف ڈیپارٹمنٹ مصروف کار ہیں۔مسقط میں نمو پذیر رئیل سٹیٹ انڈسٹری کیلئے مربوط پلاننگ اور پائیدار سٹرٹیجی کے تحت اربن پلاننگ پر توجہ دی جارہی ہے۔ہر کمیونٹی اور سیکٹر کی ضروریات کے پیش نظراکنامک اور انوائرمنٹل پلاننگ کے تحت اربن ڈویلپمنٹ کی جارہی ہے۔عمانی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ عمان میں مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ ہاؤسنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔پاکستانی کمپنیاں مسقط کے رئیل سٹیٹ کاروبار میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
Read Next
2 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت روڈزکے 5 پراجیکٹس کا آغاز کر دیا-*
4 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی ملاقات*
4 دن ago






