وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے زیر صدارت گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ، صوبائی سیکریٹری سروسز، صوبائی سیکریٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے قیام، اغراض و مقاصد، انتظامی امور اور نظم و نسق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تجاویز کا بنیادی مقصد ادارے کی بہتری، نظام کو درست کرنا اور ضابطہ کار کے تحت ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے انتظامی امور کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جاچکا ہے، جبکہ اس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر گرانٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم ادارے کی ساخت اور رجسٹریشن کی حیثیت کا واضح نہ ہونا غیر تسلی بخش اور قابل تشویش امر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام ایک مثالی ادارہ بنے، اس کے کردار اور دائرہ کار کا واضح تعین کیا جائے اور ادارے کے اغراض و مقاصد بھی واضح ہوں۔ سال 2020 میں اسٹیٹ اونڈ اینٹیٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود اب تک جن اصلاحات کی ضرورت تھی، ان پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ یہ مکمل طور پر غیر سرکاری ادارہ ہے تو اسے مستحکم بنانے کے لیے بھی ضروری اصلاحات کرنا ہوں گی، جبکہ حکومتی گرانٹس اور دیگر وسائل کی فراہمی کے حوالے سے بھی ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ادارے کو مکمل طور پر غیر سرکاری ادارہ قرار دینے کے دعوے کے حوالے سے محکمہ قانون سے سات روز کے اندر گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن اور قانونی حیثیت کے بارے میں رائے طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ اور ضروری اصلاحات کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
1 دن ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
1 دن ago
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے گلگت میں 50 بستروں کے امراض قلب کے ہسپتال کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اجلاس
2 دن ago
*وزیراعلیٰ امجد حسین نے گلگت شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلٰی امجد حسین
5 دن ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
6 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago



