مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سجا دیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ”اپنی چھت،اپنا گھر“ سے مکان بنانے والوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سٹیٹ گیسٹ کے طور پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنرایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کیلئے سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے خصوصی طور پر مسقط مدعوکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط کے کنونشن ایگزیبیشن سینٹرمیں ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی پروقار تقریب میں شرکت پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ یونائیٹڈ نیشنزکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہیومین سیٹلمنٹ پروگرام اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میانمارکے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگوباؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی سکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے پریواین ہیبی ٹیٹ خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈاقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے۔ اقوام متحدہ کایواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد،شہروں،سرکاری اور نجی اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کوغیر معمولی کاکردگی پر دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کیلئے سستی اورمناسب رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر اربن ڈویلپمنٹ اورتعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے تحت37سال سے جاری 200 نجی اور سرکاری اداروں کو سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔ 19 سال کے بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی اور ایوارڈ ملا ہے۔

جواب دیں

Back to top button