ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر و بحالی، مختلف علاقوں میں سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی بہتری، پارکس کی بحالی اور نئی تفریحی سہولتوں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بلدیہ ٹاؤن میں ڈگری کالج سے 19-D روڈ تک اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم ہوں گی اور روزمرہ شہری زندگی میں سہولت پیدا ہوگی۔ پارلیمانی لیڈر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی عوام گزشتہ کئی برس سے خستہ حال سڑکوں اور بنیادی شہری سہولتوں کی مشکلات کا سامنا کرتی رہی ہے، اس لیے اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی عوامی ضرورت بھی ہے اور وقت کا تقاضا بھی۔ انہوں نے کہا کہ دس سال بعد سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا عملی آغاز شہریوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنا پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری ترقی اور عوامی خدمت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی کے بنیادی مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو ترقیاتی منصوبوں میں بروئے کار لا رہے ہیں۔پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کی تعمیر و ترقی، شہری انفرااسٹرکچر، سڑکوں، پانی، سیوریج، پارکس اور دیگر بلدیاتی سہولتوں پر توجہ قابلِ ذکر ہے۔ کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر کی ضروریات وسیع ہیں، اس لیے ترقیاتی منصوبوں میں تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میں صرف سڑکوں کی تعمیر شامل نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ اسی سلسلے میں مسجد حسنات پارک، کوئٹہ ٹاؤن، یوسی-2، سہراب گوٹھ کے علاقے میں ایک نئے پارک کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے، جسے جلد عوام کے لیے کھول دیا جائیگا۔ اس منصوبے سے علاقے کے بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں کو مقامی سطح پر تفریحی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کی ترقی ایک مسلسل عمل ہے اور اس کے لیے مستقل منصوبہ بندی، اداروں کے درمیان رابطہ اور سیاسی و انتظامی عزم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل اور شہری سہولتوں میں اضافے پر توجہ کا مقصد یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور اس شعبے میں جاری منصوبے مستقبل کی شہری ضروریات کے حوالے سے اہم ہیں۔کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ صنعتی علاقوں کے لیے ری سائیکل شدہ پانی کی فراہمی نہ صرف پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کی جانب قدم ہے بلکہ اس سے صاف پانی کو صنعتی ضروریات کے بجائے دیگر اہم شہری اور گھریلو استعمال کے لیے محفوظ رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کو ایک بہتر، منظم اور سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہری مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
2 دن ago
ناتھا خان روڈ اور گلستانِ جوہر کے درمیان اہم رابطہ سڑک کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل
2 دن ago
چکور نالہ کی کارپٹنگ کا کام چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
3 دن ago
بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا آغاز،سہراب گوٹھ میں پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،ترقی کا سفر جاری رہے گا،میئر کراچی
4 دن ago






