حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید محمد مسعود نعمان سیکرٹری، ونگ برائے ‘بہتریِ ترسیلِ خدمات و حکومتی کارکردگی’ (Enhancing Delivery & Government Efficiency Wing)، S&GAD، کو سیکرٹری (عملدرآمد) برائے وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبدالرزاق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کو سپیشل سیکرٹری، دفترِ وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔حسین بہادر علی شاہ ایڈیشنل سیکرٹری، دفترِ وزیراعلیٰ پنجاب کوڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عثمان خالد ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کوایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ انہار حکومتِ پنجاب تعینات کیا گیا ہے ان سےڈائریکٹر جنرل، ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ بلال سلیم ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے وہ ڈائریکٹر جنرل، ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈیرہ غازی خان کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محمد جواد حیدر شاہ چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب کو ڈپٹی کمشنر، کوٹ ادو تعینات کر دیا گیا ہے۔
رائے ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، بھکر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔محمد جمیل ڈپٹی چیف آفیسر (ہیڈ کوارٹرز)، میٹروپولیٹن کارپوریشن، لاہور کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، بھکر تعینات کر دیا گیا ہے






