پنجاب کے طرف سے د ہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو 10 ارب روپے کے47 اقسام کے جدید ترین سیفٹی اور سیکیورٹی آلات فراہم کردیئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ کیا اورایف سی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے افسران اور جوانوں کو میری اور پنجاب کے طرف سے سلام پیش کیا اورکہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ آنا میرے لئے اعزازسے کم نہیں۔چیف منسٹر بلوچستان اور آئی جی ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔محمد نواز شریف نے بھی بلوچستان کے لوگوں کو سلام کرنے کا کہا۔ محمد نواز شریف صاحب بلوچستان سے بہت پیار کرتے ہیں۔بلوچستان تنہا نہیں،پنجاب ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ایف سی بلوچستان کو کیپسٹی بلڈنگ بڑھانے کیلئے فنڈز مہیا کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فنڈز مہیا کرنے کوئی احسان یا فیور نہیں بلکہ بلوچستان کا حق ہے۔ایف سی کے جوانوں ملک و قوم کیلئے لڑتے ہیں، ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہداء کی لسٹ دیکھی ایک ہزار سے زائد شہداء کی تعداد درج تھی۔بلوچستان میں شہید ہونیوالے ایف سی نوجوان کے گھر خراج تحسین پیش کرنے گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گھر میں شہید کیپٹن محمدعلی قریشی کے ایف سی کی وردی، ٹوپی اور میڈلز سجے تھے۔ ملک کیلئے قربانی دینے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ ایف سی کے جوان ملک کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز میں خواتین کا آناخوش آئندہ ہے۔ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کررہے ہیں۔ہم نے مضبوطی کیساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا ہے۔مضبوط موقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیہ کو رد کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمنوں کو قلع قمع کررہی ہیں۔ پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی۔دشمن اپنے بیانیے کے ذریعے ہماری صفوں میں داڑیں ڈالنا چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ سفید کو سفید اور سیاہ کو سیاہ کہنا چاہیے۔ ہم مضبوط ہیں تو ہمارا بد ترین دشمن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ بلوچستان میں امن وامان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔ دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے۔ ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والا ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا صوبہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے جوانوں کو والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ بلوچستان میں امن وامان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔بلوچستان میں سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی استعدادکار کو بڑھانا ضروری ہے۔ ایف سی بلوچستان کیلئے10 ارب روپے کی معاونت کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں خواتین اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام فورسز کی استعداد کار میں اضافہ کیا۔ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔پنجاب میں سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہراؤں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہماری عبادت گاہوں کی نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام آباد میں عبادت گاہ پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے مضبوط اور ابہام سے پاک اقدامات کریں گے۔ ماضی میں دہشت گردوں کو لاکر پاکستان میں بسایا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں دھنگا فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا۔ مخصوص ٹولوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب لیکر پٹرول بم تھما دیئے۔ اپنے ملک اور ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے۔بلوچستان کے نوجوان اور خواتین انتہا پسندوں کے آلہ کار نہ بنیں۔بلوچستان کے نوجوان صوبے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
Punjab has enacted Punjab Child Marriages Restraint Ordinance 2026
1 دن ago
اہل لاہور نے بسنت کے دوران قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثال قائم کی،سیکرٹری داخلہ پنجاب
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئیں،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفد کا خیرمقد م کیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کامیاب بسنت فیسٹیول پر اظہار تشکر،انتظامیہ،پولیس سمیت 15ڈیپارٹمنٹ کو شاباش
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی وفد کے ہمراہ ملاقات
Related Articles
وزیراعلٰی مریم نوازشریف کا بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین
3 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ترلائی میں خودکش حملے کی شدید مذمت، معصوم نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
5 دن ago




