خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 13 فروری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان،بستروں سمیت پشاور پہچنے کی ہدایت

پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار سالوں سے مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت، مقامی حکومتوں کیساتھ پی ٹی آئی صوبائی حکومتوں کیطرف سے جاری بدترین ناروا ظلم کیخلاف بلدیاتی نمایندے گزشتہ تین سال سے سراپا احتجاج ہیں مگر اب بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے احتجاج میں شدت شروع ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے صوبائی حکومت کو دی گئی 11 فروری کی ڈیڈ لائن پوری ہوتی ہی 13 فروری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا گیا ہے اس سلسلے میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مئیر پشاور حاجی زبیر علی، حمایت اللہ مایار صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان کی قیادت میں منقعد ہوا جس میں ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، سربراہ انتظامی کمیٹی ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، غلام حقانی تحصیل چئیرمین رزڑ صوابی، عادل خان تحصیل چئیرمین لاہور صوابی، انتظار خلیل کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا، سید بادشاہ تحصیل چئیرمین خار باجوڑ، رفیع اللہ تحصیل چئیرمین دیر بالا، رحیم جدون تحصیل چئیرمین ٹوپی صوابی بلدیاتی نمائندوں ارباب وصال، ضیاء الرحمن، نور غلام، میاں محفوظ الرحمن، طارق باچا، فرہاد مروت، نیک محمد، زیشان غزنی خیل سمت صوبہ بھر سے ممبران ایسوسی ایشن نے شرکت کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے مسائل پر بات چیت کی۔ طویل مشاورت کے بعد صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے زریعے ہی عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل سروسز کی فراہمی بہترین طریقے سے کی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مفلوج کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے مختلف اوقات میں مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے، حقوق کے حصول کے پرامن احتجاج کیے متعدد بار بلدیاتی نمائندوں کے پرامن احتجاج پر حکومت کیطرف سے شدید شیلنگ لاٹھی چارج کی گئی، بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کیا گیا ساتھ ہی متعدد بار سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سردار علی آمین گھنڈاپور کیساتھ متعدد بار مذاکرات بھی کیے گئے ہر بار مذاکرات میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی جس کے منٹس بھی جاری ہوئے، عدالت عالیہ نے بھی بلدیاتی نمائندوں کے حق میں اختیارات، ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے فیصلے دئے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیطرف سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں کیے گئے ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے حق میں فیصلے صادر کیے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے آئین قانون عدالتی فیصلوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اب تک نا اپنے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد کیا اور ہی عدالتی فیصلوں پر۔صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار وعدوں کی خلاف ورزی، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نا کرنے کے بعد خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندے احتجاج پر مجبور ہیں اس لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا 13 فروری 2026 کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور پرامن احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتی ہے۔احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے ہم خیبرپختونخوا کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، تنظیموں، کارکنوں، وکلا برادری، تاجر برادری، سول سوسائٹی و اہل پشاور سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمایندوں کو سے بستروں سمت پشاور دھرنا میں شرکت کے ہدایات۔

13 فروری احتجاجی دھرنا کے لیے انتظامی کمیٹی بھی تحصیل چئیرمین ہارون صفت کی سربراہی میں ممبران ارباب وصال، نور غلام، آصف جاوید، فرہاد مروت، ملک طارق اعوان، انتظار خلیل پر مشتمل قائم کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button