خیبرپختونخوا،مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز اور ملازمین کے پنشن کے مسائل پر اجلاس طلب

پشاور(بلدیات ٹائمز)بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے پنشن، گریجویٹی ، کمیوٹیشن ،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کی عدم ادائیگی یقینی بنانے کےلئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے گرانٹ کی منظوری کے مطالبہ پر محکمہ بلدیات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گرانٹ کےلئے بھیجے گئے کیس پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحفظات کے تسلسل میں محکمہ بلدیات نے کیس کے دوبارہ جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی سیکرٹری بلدیات کی زیر نگرانی کمیٹی کو کیس کی باریک بینی سے وزیر اعلیٰ کےلئے گرانٹ کی منظوری کی سمری کی تیاری کے فرائض سو نپے ہیں۔

کمیٹی میں متعلقہ اضلاع کے RMOs/TMOs اور لوکل کونسل بورڈ کا سینئر اکاونٹ افیسر شامل ہونگے۔کیس کو حتمی شکل دینے کےلئے کمیٹی کے ریجن وائز اجلاس پشاور ریجن 13 فروری 2026 ، بنوں ریجن 11 فروری 2026, کوہاٹ ریجن 12 فروری 2026 ، ڈیرہ اسماعیل خان ریجن 16 فروری 2026 ، مردان ریجن 17 فروری 2026 ، ہزارہ ریجن 16 فروری 2026 اور ملاکنڈ ریجن کا اجلاس 13 فروری 2026 کو منعقد ہونگے جن میں ان علاقوں کے ریٹائرڈ ملازمین کا سروس ریکارڈ، بھرتی ، ریٹائرمنٹ کے آفس آرڈرز ، اصل سروس بکس اور انکی پنشنری بینیفٹس کے اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کرکے اصل اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں خصوصی گرانٹ کے اجراء کے لئے باقاعدہ سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا شبانہ روز بلدیاتی اداروں کے ملازمین ، پنشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن ، واجبات اور پنشنری بینیفٹس کی ادائیگی کے لئے پُرعزم اور ان کے مسا ئل کے حل کےلئے کوشاں رہتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button