مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے ہر ممکن کوشیش جاری رہیگی،سید بادشاہ،تحصیل چئیرمین خار باجوڑ

تحصیل خار باجوڑ (بلدیات ٹائمز) مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سنگ کوشیش جاری رہیگی۔ خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی نظام کے فعالیت کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام گزشتہ چار سال سے مفلوج ہے۔ گزشتہ چار سالوں سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج ہر ہے۔ مختلف اوقات میں بلدیاتی نمائندوں نے قانونی آئینی حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج ریکارڈ کیے ہر احتجاج پر بلدیاتی نمائندوں پر شدید شیلنگ لاٹھی چارج کی گئی بلدیاتی نمائندوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی مگر اج بھی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے بلند ہے۔عوامی حقوق کی خاطر فعال بلدیاتی نظام کے لیے ایک دفعہ پھر 11 فروری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے مطالبات کے منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا۔

سید بادشاہ چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ خار باجوڑ و ممبر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 11 فروری خیبرپختونخوا اسمبلی احتجاجی دھرنا مشاورت کے سلسلے میں 6 فروری کو تحصیل خار اجلاس طلب کیا گیا ہے۔چئیرمین سید بادشاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے حقوق و تحصیل خار کے امن خوشحالی کی خاطر تحصیل جار باجوڑ اراکین کی محنت قربانیاں قابل تحسین ہے اور انشاءاللہ 11 فروری احتجاجی دھرنا میں بھی باجوڑ سے بھرپور نمایندگی ہوگی۔ تحصیل چئیرمین جار باجوڑ سید بادشاہ نے ایک دفعہ پھر صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو قانونی آئینی حقوق دیکر پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کریں۔ پی ٹی آئی سابقہ وزرا اعلیٰ محمود خان، سردار علی آمین گھنڈاپور نے متعدد بار لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے وعدے کیے مگر افسوس پی ٹی آئی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکی۔ایک دفعہ پھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر مقامی حکومتوں کے مسائل حل کریں بصورت دیگر پرامن احتجاج ہمارا قانونی آئینی حق ہے۔6 فروری مشاورتی اجلاس میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن ممبران میاں محفوظ الرحمن، فرہاد مروت اور کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل بھی شرکت کرینگے۔

جواب دیں

Back to top button