لاہور ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت کے حوالے سے ایڈنڈم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ایئرکرافٹ لینڈنگ ایریا میں نادرآباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور بلاکس P, Q, R اور S شامل ہیں۔ایئرکرافٹ ٹیک آف کے راستے میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے شامل ہیں۔جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے ان تمام علاقوں میں بسنت کے دوران بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے سیکشن 6(1) کے تحت حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا






