*محکمہ ہاؤسنگ پنجاب پہلے مرحلے میں 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گا*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 15 اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب پہلے مرحلے میں 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گا۔ جھنگ، ڈیرہ غازی خان، گجرات، حافظ آباد، جہلم، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں منصوبوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،

جبکہ دیگر اضلاع میں بھی کام مرحلہ وار جاری ہے۔ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 1610 کلومیٹر نئی سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی جبکہ 741 کلومیٹر بوسیدہ اور پرانے سیوریج نظام کی بحالی و مرمت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 92 کلومیٹر طویل مین ڈرینز اور نالوں کی تعمیر اور 108 کلومیٹر سے زائد روڈ سائیڈ ڈرینز پر کام جاری ہے۔ 15 اضلاع میں مجموعی طور پر 27 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ 59 پرانے ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔بارشی پانی کے مؤثر نکاس اور ذخیرہ کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں میگا ٹینکس کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔ سیوریج کی تنصیب کے بعد سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سسٹین ایبل ماڈل کے تحت کی جائے گی تاکہ پائیدار انفراسٹرکچر یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق واسا پنجاب کے تحت تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مؤثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ کام کی رفتار بڑھانے کے لیے سمارٹ ایگزیکیوشن پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ ترقیاتی سائٹس پر شہریوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز کا سختی سے نفاذ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں اور اربن فلڈنگ و سیوریج مسائل کا مستقل حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button