سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور ناجائز منافع خور مافیا کے خلاف گھیرا مزید سخت کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5رمضان کو پنجاب بھر میں 65 ہزار 900سو سے زائد مقامات پرچھاپے مارے اورمختلف اضلاع میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 1965 دکان داروں کے خلاف سخت کاروائی کی اسی طرح اوور چارجنگ کرنے پر 24 ہزار 600 سے زائد دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور مختلف کاروائیوں کے دوران87 دکانیں اور گودام سیل کر دیے گئے-سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف 313 مقدمات درج کر کے 2870 کو قانونی شکنجے میں لے لیا گیا اور انہیں 3کروڈ 74لاکھ 72 سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا-انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کل 1869 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض تندہی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں ہدایت جاری کی کہ
وہ رمضان میں گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کے ساتھ اسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے -ڈاکٹر کرن ہے مزید کہا کہ ناجائز منافع خور اور ملاوٹ مافیا کے لیے صوبہ میں کوئی جگہ نہیں یا تو وہ اپنا قبلہ درست کر لیں تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی-انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت پنجاب کا ویژن اور اولین ترجیح ہے




