*تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول اختتام پزیر*

تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول جو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیلانی پارک میں منعقد کیا گیا تھا اختتام پزیر ہوا اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری, وزیر بلدیات ذیشان رفیق ۔وزیر کھیل ،معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ ۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے شرکت کی-اس موقع پر شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کو خوشیاں اور پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج لاہور میں یہ میلا سجایا گیا ہے اس فیسٹیول میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی ہے اس طرح لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا فیسٹیول بن کر سامنے ایا ہے جہاں سستی اور معیاری اشیاء خورو نوش کے ساتھ ساتھ تفریق کے بھی بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں-اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا کہ رمضان سے قبل پنجاب کے عوام کے لئے بچت فیسٹیول کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا تھا ان 3دنوں میں لاکھوں افراد نے اس فیسٹیول سے استفادہ کیا ہے اور اور کروڑوں روپے کی معاشی سرگر میں بھی ہوئی-

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں 74 رمضان بازار فنکشنل کر دیئے گئے ہیں ان میں سے 10 بازار لاہور میں قائم کیے گئے ہیں جہاں صارفین کے لیے تمام اشیاء ضروریہ مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گے – اس کے علاوہ رمضان نگہمان پیکج کے تحت کم امدن والےخاندانوں کو 10 ہزار روپے کی فراہمی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے جو ائندہ دنوں میں مکمل ہو جائے گا -رمضان بچت فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے فسٹیول میں انے والے شہریوں لطف اندوز ہوئے آور فنکاروں کو دل کھول کر داد دی۔

جواب دیں

Back to top button