سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ پروٹیکشن ڈاکٹر خورشید نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان کے تیسرے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میںصوبہ بھر کے 69 ہزار سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ان چھاپوں کے دوران اوور چارجنگ پر 5258 گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اورناجائز منافع خوری پر 54 مقدمات درج کر کے 1307 افراد کو گرفتار کر لیا گیا-انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی پر9.23 ملین جرمانہ عائد کیا گیاہے -ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 1601 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ ماکیثوں میں اشیائے خورونوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتیں-بعدازاں سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا -اجلاس میں پنجاب کی تمام منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی اکشن کے نظام کو مزید شفاف اور بروقت بنانے کےساتھ ساتھ احکامات جاری کیے کہ منڈیوں میں اکشن کے وقت مارکیٹ کمیٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی لازمی قرار دی گئی اوربتایا کہ منڈیوں میں اکشن کو باڈی کیمپ کیمروں اور جیو ٹیگنگ کے ذریعے24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے جا رہا ہے-اس کا مقصد رمضان کے دوران مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہے اس موقع پر سیکٹریز مارکیٹ کمیٹیوں نے بتایا کہ پنجاب کی تمام منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی اکشن نوٹیفائیڈ نرخوں کے مطابق جاری ہے اور کسی پھل یا سبزی کی سپلائی میں کمی نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ کیلا سندھ سے امپورٹ ہو رہا ہے اس کے باوجود نوٹیفائیڈ نرخوں پر کیلے کی وافر سپلائی جاری ہے جبکہ سیب اؤٹ اف سیزن ہے کولڈ سٹور کے سیب سے ڈیمانڈ کے مطابق مسلسل سپلائی جاری ہے اورعوام اؤٹ اف سیزن پھلوں اور سبزیوں کی بجائے موسمی سبزیوں اور پھلوں کو ترجیح دیں تاکہ پھلوں کی ڈیمانڈ میں زیادہ اضافہ نہ ہو-
Read Next
3 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
1 ہفتہ ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026

