پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت کے لیے بار بار صوبائی حکومت کیطرف سے وعدوں پر عملدرآمد نا کرنے، مقامی حکومتوں کے مسائل میں روز بروز اضافے، گزشتہ احتجاجی دھرنے کے موقع پر صوبائی حکومت کیطرف سے مذاکراتی کمیٹی کیطرف سے وعدے میں عمل درآمد نا کرانے و دیگر امور و آئندہ لائحمہ عمل کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ہنگامی اجلاس سٹی میٹروپولیٹن پشاور میں زیر قیادت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی قیادت میں طلب کیا گیا ہے جس میں صوبہ بھر سے ایسوسی ایشن ممبران شرکت کرینگے۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتیں گزشتہ چار سال سے مفلوج ہے۔ پی ٹی آئی محمود دور حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ایسی ترامیم کی گئی جس سے بلدیاتی نظام اج مفلوج ہے۔مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کی قیادت میں بھرپور تحریک چلائی گئی، پرامن احتجاج کیے گیے متعدد احتجاجوں کے دوران پرامن بلدیاتی نمائندوں پر شدید شیلنگ لاٹھی چارج کی گئی، بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کیا گیا اس کہ ساتھ ساتھ متعدد بار سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سردار علی آمین گنڈاپور کیساتھ مذاکراتی نشستیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں وعدے کیے گیے کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو فعال کرینگے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائنگے مگر پی ٹی آئی حکومت کیسی وعدے کو پورا نہیں کرسکی جس کی وجہ سے گزشتہ چار سالوں کے دوران بلدیاتی نمائندوں کو ایک روپیہ کا ترقیاتی فنڈز نہیں مل سکا حالانہ پشاور ہائی کورٹ اختیارات، ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کے حق میں فیصلے کرچکی ہیں مگر خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔ گزشتہ احتجاجی دھرنا کے دوران کمشنر پشاور کیطرف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اس پہلے بھی رواں ماہ کے دوران متعدد بار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ میٹنگ شیڈول ہوکر چند گھنٹے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کیوجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق مقامی حکومتوں کے مسائل اور گزشتہ احتجاجی دھرنا کےبعد پیدا ہونے والے حالات پر اج بروز پیر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اہم ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں صوبہ بھر سے ایسوسی ایشن ممبران و بلدیاتی ممبرز شریک ہونگے اس اجلاس میں آیندہ لائحمہ عمل پر مشاورت کرکے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا کا سال 2026-27 کا پہلا اجلاس 26 ارب سے زائد کے 23 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
3 گھنٹے ago
*خیبر پختونخوا میں اوپن وائی فائی کا آغاز*
2 دن ago
پشاور ہائی کورٹ کا اہم اقدام،ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کے مقدمے میں صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری
2 دن ago
لوکل کونسل بورڈ کے موجودہ افسران کا مشن صرف پیسے کمانا اور اپنی سیٹوں کو بچانا ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے خط!
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی
4 دن ago
مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
ہزارہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان، گورننس اور سروس ڈیلیوری سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
ڈبلیو ایس ایس پی میں شفاف احتساب، آزادانہ آڈٹ اور کمپنی کیڈر ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی درخواست
1 ہفتہ ago


