رمضان بچت فیسٹیول میں غریب نادار اور کم امدن والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے،سلمی بٹ

رمضان نگہبان بچت فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے اور لاہوریوں کے لیے فیسٹیول میں سستی اشیاء خور و نوش کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے فن اور بڑوں کے لیے انٹرٹینمنٹ کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے یہ بات معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے رمضان بچت فیسٹیول کے دورے کے موقع پر کہی ان کے ہمراہ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید اور چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر بھی موجود تھے-سلمی بٹ نے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر آج سے 15فروری اتوار تک جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول منقعد کیاگیاہے

-انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرغریب نادار اور کم آمدن والے افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جو وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے-سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے اس موقع پر بتایا ک بچت فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی ڈیپارٹمنٹس پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی اور فوڈ اتھارٹی، پی ایچ اے انتظامی امور کو دیکھ رہے ہیں،اور اس فیسٹیول میں آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیاء خورونوش سستے داموں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے اور تقریبا 150 سے زائد گروسری اور دیگر اشیاء خورونوش کے سٹالز لگائے گئے ہیں ان سٹالز پر تمام اقسام کی اشیاء ضروریہ دستیاب ہیں-انہوں نے بتایا ک رمضان بچت فیسٹیول میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ حصہ لیں گے اور رمضان کے حوالےسے مذہبی رواداری کے لیے پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ مقامی ثقافت، روایات اور علاقائی رنگ کو مختلف تقریبات میں نمایاں کیا جائے رہا ہے – فیسٹیول میں قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں معروف لوک فنکار عارف لوہار اور تحسین سکینہ پرفارم کریں گے، رمضان بچت فیسٹیول صبح 10 سے رات 10بجے تک جاری رہے گا جہاں فیملیز کے لیے محفوظ، خوشگوار اور عوام دوست ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، فیسٹیول میں ہر قسم کی اشیاء پر 20 فیصد سے زائد رعایت دی جارہی ہے-ڈاکٹر کرن نے مزید بتایا کہ اشیاء خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اورتمام سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button