سپیشل سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آسیہ گل نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے ورلڈ بینک کے نفاذ سپورٹ مشن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پروگرام پر عملدرآمد، شہری ترقی کے جاری اقدامات اور پنجاب میں جامع اور پائیدار شہروں کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز اور ڈپٹی سیکریٹری (ترقیات) شاہد لطیف کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔






