وزیر بلدیات کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،اثاثوں کی منتقلی کیلئے کمیٹیوں کے قیام،الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سّتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوسرے اجلاس میں کمپنی سے اتھارٹی ماڈل کو منتقلی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے ارکان اور بذریعہ ویڈیو لنک تمام ڈویژنل کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب ایکٹ کی منظوری کے بعد صوبے کے 41 اضلاع میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز قائم کی جا رہی ہیں۔ انتظامی کنٹرول ڈویژن سے ضلع سطح پر منتقل کرنے کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبائی حکومت تمام ممکنہ وسائل مہیا کرے گی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اثاثوں کی ڈسٹرکٹ ایجنسیز کو منتقلی کیلئے کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کمشنرز اپنی زیرنگرانی اتھارٹی کو سٹاف اور اثاثوں کی منتقلی یقینی بنائیں۔بورڈ نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی منظوری دے دی جبکہ نئے نظام کے لئے درکار پوسٹس کی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اتھارٹی کا قیام سُتھرا پنجاب پروگرام کے استحکام کا باعث بنے گا۔ انشااللہ ٹرانزیشن کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button