رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو229 ارب46 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں،ڈاکٹر کرن خورشید

سیکرٹری سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات سے صوبے کی 41 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ روٹین کے مطابق جاری ہے اور گنے کی کرشنگ کے اغاز سے اب تک 24 کروڑ 89 لاکھ 2ہزار 93 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے-انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن گنے کی کرشنگ سے 23 لاکھ 29 ہزار 300سو میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 2لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن زیادہ ہے جس کا کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے-ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت پنجاب میں گنے کی کاشتکاروں کو 229 ارب 46 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جو کل ادائیگیوں کا 92.57 فیصد ہے جب کہ گزشتہ سال گنے کی کل ادائیگیوں کاصرف 87.81 کسانوں کو ادا کیا گیا تھا-انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 138 سے 148 روپے فی کلو کے درمیان ہے جب کہ مارکیٹ میں چینی 145 سے 160 روپے فی کلو وافر مقدار میں دستیاب ہے- حکومت پنجاب صارفین کو مارکیٹ میں چینی مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور چینی گراں فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں چینی کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 501 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 4 ہزار 29 کو ناجائز منافع خوری کے جرم میں گرفتار کیا گیا گیا-سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو گنے کی 100 فیصد ادائیگیاں یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ بروقت ادائیگیوں سے پنجاب کا کسان خوشحال ہو-

جواب دیں

Back to top button