ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں آٹے کی وافر سپلائی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر میں رواں 24 گھنٹے کے دوران آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ مجموعی طور پر آٹا کے 9 لاکھ 68 ہزار بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے جن میں سے لاہور ڈویژن میں 10 کلوگرام کے 1 لاکھ 79 ہزار،20 کلوگرام کے 92 ہزار 182 بیگز کی ترسیل ہوئی جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں 10 کلوگرام کے 61 ہزار700 اور 20 کلوگرام آٹا کے 3 ہزار بیگز کی سپلائی ہوئی-ملتان ڈویژن میں 10 کلو گرام والے 61 ہزار جبکہ 20 کلو گرام والے 11 ہزار تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئےاسی طرح گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر آٹا کے 1لاکھ بیگز فلور ملز نے مارکیٹ میں فراہم کیے –
فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو گرام آٹا کے 1 لاکھ 54 ہزار،20 کلوگرام کے 2054 تھیلوں کی ترسیل ہوئی-امجد حفیظ نے مزید بتایاکہ پنجاب بھر میں 9831دوکانوں پر اور 1549 سیل پوائینٹس پر سرکاری آٹا مہیا کیا جارہا ہےعوام تک سستے اور میعاری آٹا کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہےذخیرہ اندوزی کے ذریعے آٹا کی وافر سپلائی میں تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا-






