وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنی زمین،اپنا گھر کے تحت خوش نصیبوں کے پلاٹ نمبر کی قرعہ اندازی کی۔ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان بھی ہمراہ تھے۔ اپنی زمین ،اپنا گھر کے تحت 19 اضلاع کے 2 ہزار مفت پلاٹس کے حامل خوش نصیبوں کو بلاکس اور پلاٹس نمبر دیے گئے۔ صوبائی وزیر نے جہلم اور قصور کے خوش نصیبوں کو کال کرکے پلاٹ نمبر، سائز اور بلاک کی خوشخبری سنائی۔ کالرز کا بتانا تھا کہ بغیر سفارش کے سرکاری سطح پر مفت پلاٹ ملنا ناقابل یقین ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب باقاعدہ لیٹرز ، خوش نصیبوں کے حوالے کریں گی۔ بغیر کسی فیس وصولی کے مفت پلاٹس لوگوں کو دیے جارہے ہیں۔ خوش نصیب افراد اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے۔ ریڑھی بان، دکاندار، ڈرائیور، مکینک اور دیہاڑی دار افراد کے پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی نکلے۔ جہلم،قصور، اوکاڑہ، اٹک، بھکر، لیہ، لودھراں ، ساہیوال ، راجن پور، وہاڑی ،چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، گجرات میں 3 مرلہ پلاٹس دیے جارہے ہیں۔ منڈی بہاوالدین ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا اور خوشاب کے رہائشیوں کو مفت پلاٹس دیے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پھاٹا کی دہائیوں سے غیر آباد اسکیموں کو عوامی رہائشی منصوبوں میں تبدیل کیا گیا ہے ۔پرائیویٹ سیکٹر کی زمین گردونواح میں 25 لاکھ فی مرلہ تک فروخت ہورہی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے مستحق افراد کو گھر دینے کے وعدے کو عملی شکل پہنائی۔آن لائن پورٹل کے ذریعے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
Read Next
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
6 دن ago





