کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان عملدرآمد و جائزہ کے لئے شاہدرہ و راوی ٹاون کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شاہدرہ اندرون گلیوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی واسا، سی او ایم سی ایل، اے سی راوی ٹاون نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے نالوں و سیورز کی ڈی سلٹنگ جاری ہے، روزانہ ٹنوں کچرا نالوں سے نکالا جارہا ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تعمیر شدہ گلیوں کی صفائی بھی روزانہ ہونی چاہئیے، صفائی کیلئے راوی ٹاون کے ہر ایریا پر فوکس رکھیں، صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں چوکنگ ایریاز موجود ہیں، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی اشتراک کار سے کلیر کریں۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، لاہور کے ہر ایریا کی امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کو چیک کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہورہے ہیں، ضلعی انتظامیہ، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صاف و سبز لاہور شامل ہیں، ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے، صاف ستھرا شہر شہریوں کا حق ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago


